الیکشن میں ناکامی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق مستعفی ہوگئے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی الیکشن میں ناکامی پر پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔

زرائع کے مطابق سراج الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں میں نے امیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج ہی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں