امریکی لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 93 سال بعد واپس

اوہائیو: امریکا کی ایک لائبریری سے 93 برس قبل نکلوائی گئی کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر نیوآرک میں قائم لِکنگ کاؤنٹی لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہارٹ تھروبز نامی کتاب (جس میں ہزاروں شعراء کے کلام موجود ہیں) کو حال ہی میں ایک خاتون نے لائبریری کو واپس کیا۔

View this post on Instagram
A post shared by Licking County Library (@lickingcountylibrary)

خاتون نے لائبریری منتظمین کو بتایا کہ انہیں یہ کتاب اپنی ایک رشتے دار کے گھر میں ملی۔

کتاب میں لگے کارڈ کے مطابق کتاب تاخیر سے جمع کرائے جانے پر فی روز دو سینٹس کے حساب سے جرمانہ واجب الادا ہوگا۔ لیکن لائبریری کی پوسٹ کے مطابق لائبریری نے تاخیر سے کتب جمع کرائے جانے پر جرمانے کو ختم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں