راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں، اس حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے اُن کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی، اُنہوں نے یہ تقریب مکمل طور پر خفیہ رکھی۔

ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا کہ اُنہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے، دونوں نے شادی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ عادل درانی پہلے ہی راکھی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور وہ اس شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور فی الحال وہ اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھ

راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

عادل درانی سے شادی کے بعد، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا ہے، اُنہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور وہ عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں