پی ایس ایل میں شریک انگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیسن رائے نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سے دستبرای کے فیصلے کی وجہ بتادی۔

انگلش کرکٹر جیسن رائے نے کہا کہ خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رواں سال جنوری سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا ہوں۔

انگلش کرکٹر نے اپنی موجودہ فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاداب سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شان بول پڑے

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ انگلش کرکٹر جیسن رائے نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل 2022 اور 2020 میں بھی نجی مصرفیات کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں