بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پی ایس ایل میچ میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران

نئی دہلی: بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 9) میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

بھارت سمیت پاکستان میں مقبولیت میں رکھنے والی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا مداح پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اداکارہ کی تصاویر والا پوسٹر لے آیا۔

مذکورہ پوسٹر پر سونم باجوہ کی تین تصاویر شائع تھیں اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک جملہ بھی تحریر تھا کہ ‘میں لاہوریا تیرے تے اڑیا اوئے’۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی سے متعلق اہم انکشاف

مداح کی اپنے پوسٹر کے ساتھ یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ تک بھی پہنچ گئی۔

سونم باجوہ نے مذکورہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ری پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی

واضح رہے کہ حال ہی میں سونم باجوہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں کی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار دوست ہیں اور وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں