پاکستان میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟

کراچی: پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں