وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔ انہوں ںے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں