کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 4 روز بند رہنے کے بعد بحال

کوئٹہ:کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 4 روز بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق 9 نومبر کو ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس کو چار روز کے لیے معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد اب کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے آج صبح9بجے روانہ ہوئی، تاہم چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین آج بھی معطل ہے۔ ٹرین سروس بحال کیے جانے کے سلسلے میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور پر اسٹاپ کی اجازت

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی(47up-48dn) رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے اسٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں