(روزنامہ جرأت)بھارت کی سابقہ اداکارہ اور نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کہا ہےکہ وہ مسلمان ہیں لیکن نماز نہیں پڑھتیں۔ حال ہی میں شبانہ اعظمی نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مذہب سے متعلق بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد atheist (خدا کو نہ ماننے والے) تھے اور میری والدہ مسلمان تھیں لیکن وہ بھی کسی حد تک مذہبی رسومات پر عمل کرتی تھیں اگرچہ بہت سنجیدگی سے نہیں، والدہ اپنی روزمرہ کی گفتگو میں ماشاءاللہ اور انشاءاللہ جیسے الفاظ استعمال کرتی ہیں لیکن میرے شوہر جاوید اختر جو خود atheist ہیں اکثر اس پر اعتراض کرتے ہیں۔
شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ جیسے کبھی کبھی میں ماشاءاللہ یا انشاءاللہ کہہ دیتی ہوں تو جاوید کہتے ہیں، ‘تم بار بار ایسا کیوں کہتی ہو؟ اگر کوئی شخص ہر وقت پربھو جی کی مرضی کہتا رہے، تو تمہیں کیسا لگے گا؟ لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ بس میری زبان کا ایک حصہ بن چکا ہے۔شبانہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے کبھی مذہب کے بارے میں جاننے یا اس میں دلچسپی لینے کا خیال نہیں آیا، میں مسلمان ہوں، مجھے عید، اردو اور یہاں کا کھانا پسند ہے، مجھے یہ سب چیزیں اچھی لگتی ہیں لیکن ہم نماز نہیں پڑھتے اور ہمارا مذہب سے اس طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا ماننا ہے کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور ریاست کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔




