شمالی وزیرستان: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کےگاؤں حدی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جہانزیب کو شہید کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار مستقل طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے.. پولیو مہم کے آغاز پر انہیں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر گاؤں حدی میں تعینات کیا گیا تھا.




