(روزنامہ جرأت)بسنت پر لاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔لاہور ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کےٹیک آف اور لینڈنگ والےعلاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بسنت کےموقع پرحکومت پنجاب نے شہریوں کے لیےخصوصی ماحولیاتی ریلیف دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ہوگی جب کہ میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین 3 دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔




