imrankhanexamine

عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی

(روزنامہ جرأت)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمزاسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں