ruet e hilalcommittee

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

(روزنامہ جرأت)محرم الحرام 1448ھ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ اجلاس عالمگیری بادشاہی مسجد میں ہوگا۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور، صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علما شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی چاند کی صورتحال سے متعلق تکنیکی بریفنگ دیں گے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق چاند کی عمر پوری نہ ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور یکم محرم الحرام 1448ھ کا آغاز 17 جون بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں