mansehra murder

مانسہرہ: رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا

(روزنامہ جرأت)مانسہرہ میں مخالفین نے رشتے کے تنازع پر تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 2 خواتین سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مار جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں