firing in gujranwala

گوجرانوالہ: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق

(روزنامہ جرأت)گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے کریم پورہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر چھت پر کھڑی 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق 19 سالہ اقرا گھر کی چھت پر کھڑی تھی کہ اسی دوران ڈوگر اور مغل گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ ایک گولی اقرا کو لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں