(روزنامہ جرأت)راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 2 شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔نئی گرفتاریوں کے بعد قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔پولیس نے شوٹرز کی گرفتاری کے بعد غیرت کے نام پر قتل اور قریبی عزیزوں کے ممکنہ کردار سمیت مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کو 14 اگست کو قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہے۔




