jaranwala incident

جڑانوالہ میں دلخراش واقعہ: سفاک بیوی نے خاوند کو قتل کرکے 3 بیٹیوں کے گلے پر چھری پھیر دی

(روزنامہ جرأت) پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے خاوند کو قتل جبکہ تین بچیوں کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ گلشن نے اپنے خاوند خالد کو سوتے میں چھری کے وار سے شدید زخمی کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے بعد ازاں اپنی 11 سالہ بیٹی انیقہ، 8 سالہ عنایہ اور 4 سالہ عائزہ کے گلے پر بھی چھری پھیر دی۔ ریسکیو نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم خالد جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی مظفر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ گلشن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں