پاکستان کی خبریں

اس کیٹا گری میں 6233 خبریں موجود ہیں

وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات؛ پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات…

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل

اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔…

پنجاب میں سیلاب کا خطرہ؛ جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ

لاہور:دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے دو شہروں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی…

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور:سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد؛پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13…

دریائے چناب، راوی اور ستلج بپھر گئے، پنجاب میں سیلاب سے بڑی تباہی، کئی اضلاع زیرآب، اموات 20 ہوگئیں

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بھپر گئے جس کے باعث سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی، کئی اضلاع زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ…

مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کل نماز جمعہ میں علماء کرام ، خطباء اور عوام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ حرمین شریفین…

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان برازیلین نیوی کو سونپ دی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان، بحرین میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران برازیلین نیوی کے حوالے کی ـ پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر…

گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری

گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی…

محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ…