ابھی صرف نکاح ہوا ہے،رخصتی رواں سال کے آخر میں ہو گی،خوبرو اداکار عثمان مختار

لاہور (جرات نیوز)خوبرو اداکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے،رخصتی رواں سال کے آخر میں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار جو کہ چند روز قبل ہی زنیرا انعام کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوالات و جوابات سیشن سے متعلق ایک اسٹوری لگائی اور مداحوں سے کہا کہ آپ سوال پوچھیں میں جواب دوں گا جس پر ڈرامہ سیریل انا سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کے مداحوں نے سوالات کا ایک طویل سلسلہ شروع کر دیا۔عثمان مختار کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اہلیہ کے ساتھ شادی کے بعد کی کوئی تصویر دکھائیں جس پر اداکار نے اسٹوری پر ہی اپنی اور اہلیہ زنیرا کی ایک تصویر شیئر کی۔ایک اور مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آپ کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی؟اس سوال کے جواب میں عثمان مختار نے بتایا کہ ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی رواں سال کے آخر میں ہو گی جبکہ اور مداح نے سوال کیا کہ آپ اپن اہلیہ سے پہلی مرتبہ کب ملے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ اہلیہ کے اور اپنے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے۔یاد رہے کہ عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دی کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبری خان ہیں اور مداحوں کی بڑی تعداد کا ماننا تھا کہ زنیرا اداکارہ کبری خان کی ہمشکل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں