آج رمضان کا چاند نظر نہیں آ سکے گا: سعودی ماہر فلکیات کی پیشگوئی

ریاض: (جرات نیوز) سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے۔ ممکن ہے کہ آج رمضان کا چاند نظر نہ آ سکے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ میں شائع خبر کے مطابق سعودی عرب کی یونیورسٹی جامعہ المجمعہ سے وابستہ عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی امید کم ہے کیونکہ یہ غروب آفتاب سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہوگا۔ عبداللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ اس لئے پیر کے روز رویت ہلال ہو سکے گی۔ البتہ اگر ایسا نہ ہوا تو شعبان کے 30 دن پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنسی حساب سے مورخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں