پشاور : بی آر ٹی میں چوری کرتے ہوئے خاتون گرفتار

پشاور: بی آر ٹی میں موبائل فون اور نقدی چوری کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
زرائع کے مطابق پشاور کی بی آر ٹی بس سروس میں خاتون کے چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے نقدی اور موبائلز چُرا کے بھاگنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے مسافر سے موبائل فون اور نقدی چرالی اور حیات آباد فیز تھری اسٹیشن پر خاتون بس سے اترنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور فیئر گیٹ کے نیچے سے بھاگنے لگی۔
اس دوران بی آر ٹی سیکیورٹی اہل کاروں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی اور راستے میں خاتون کو پکڑ لیا گیا، خاتون کے اسٹیشن سے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

ٹرانس پشاور ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سیکیورٹی نے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں