پی ایس ایل9؛ ’’اسٹینڈ میں شائقین سے زیادہ تو گراؤنڈ میں کھلاڑی موجود ہیں‘‘

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر بازید خان نے خود ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا مذاق اُڑانے لگے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے 12ویں اوور میں کمنٹری کرتے ہوئے بازید خان نے کراچی میں شائقین کرکٹ کو ٹرول کرتے ہوئے طنز کیا کہ اسٹینڈ میں شائقین سے زیادہ تو گراؤنڈ کھلاڑی موجود ہیں، بورڈ کو لیگ کے معیار کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

سابق کرکٹر کی کمنٹری کے دوران شہر قائد کے باسیوں کو ٹرول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ’’آج سمجھ آگئی! کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کیوں نہیں آرہے‘‘

دوسری جانب فخر عالم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ ’’ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں پھسنے رہے جبکہ یوٹرن لینے میں مزید گھنٹہ لگے گا، مجھے آج سمجھ آگئی ہے کہ کراچی کے لوگ میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے ہیں، جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے‘‘۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش متاثر ہونے کا امکان

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردینا ہر چیز کا حل نہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچز کراچی میں جاری ہیں تاہم تنقید کی جارہی تھی کہ کراچی کے لوگ میچز کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے، جس پر فینز نے جواب دیا کہ وی آئی پی کلچر چھوڑ کر عوام کے درمیان اسٹیڈیم میں داخل ہوں پھر شکوہ کریں کہ لوگ کیوں نہیں آرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں