زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؛ ماہرین نے بتادیا

دبئی: شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کے لیے سلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟

ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

ابن طارق، ووتھرنگھم، ماؤنڈر، پروین اور الیاس جیسے مشہور ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک میں پہلا رمضان 11 مارچ کو ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ لہٰذا اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں