مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمہ داری ملی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمہ داری ملی ہے لہٰذا ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے اور بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے۔

کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تمام کابینہ اراکین کو مبارکباد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربہ کار اور نئے ممبران پر مشتمل ایک اچھی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے، ہم سب نے کارکردگی دکھانی ہوگی اور عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں