آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے 2 کھلاڑی کورونا کا شکار، آج کا میچ ملتوی

لاہور(جرات نیوز)بھارتی پریمیر لیگ میں آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کے ساتھی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔آج کولکتہ نائٹ رائیڈر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ شیڈول تھا۔ آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ ورون چکرورتی اور سندیپ وارئر کورونا کیسز سے متاثر ہوئیہیں۔ جن کو فوری طورپر آئسولیٹ کردیا گیاہے۔بھارت میں ریکارڈ تعداد میں کورونا کیسز کی تعداد سامنے آرہی ہے لیکن منتظمین بڑی ڈھٹائی کے ساتھ لیگ میچز کروانیپر تلیہوئے ہیں،اس میں شامل کرکٹرز ڈالرز کیلالچ میں کھیلنے میں مصروف ہیں، انہیں بھی اس حوالے سے خاصی تنقید کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فوری طورپر چارٹرڈ فلائیٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔فوری طورپر ایسے انتظامات ممکن نہیں جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں