قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری

(جرات نیوز)وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ منظوری وزیرِاعظم عمران خان کی زیر ِصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ قید میں کمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں سول اداروں کی معاونت کے لیے فوج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں آئندہ بجٹ اور کورونا وائرس کی صورتِ حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں