دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15کروڑ 31لاکھ93ہزار587ہوگئی

بیجنگ(جرات نیوز)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 4مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15کروڑ 31لاکھ93ہزار587ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ24لاکھ70ہزار920مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ99لاکھ25ہزار604 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ47لاکھ 79ہزار529 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ17ہزار160، ترکی میں 49 لاکھ121، روس میں 47لاکھ76ہزار844 اور برطانیہ میں 44لاکھ37ہزار505 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 40لاکھ50ہزار708 اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 35لاکھ40ہزار430 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں