عائزہ خان کے گھر ”مینو“کی آمد

کراچی (جرات نیوز) معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے نئے ممبر کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خوبصورت سے طوطے کو دیکھا جا سکتا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اس طوطے کو بطور گھر کا نیا ممبر متعارف کروایا گیا ہے۔عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے اپنے گھر کے نئے ممبر کو ملوا رہی ہیں جس کا نام مینو ہے۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مینو نامی طوطے اور عائزہ خان سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں