اذان سمیع کی گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

اسلام آباد (جرات نیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دینے جارہے ہیں۔اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منوا چکے ہیں اس بار وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔گلوکارپہلی باراداکاری کریں گے جہاں وہ اداکارہ سجل علی اوریمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ڈرامے کا نام عشق لا ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ اگست کے ماہ میں نشر کیا جائے گا۔

فیروز خان کا سب سے بہترین دوست سلطان خان

کراچی (جرات نیوز) معروف اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان خان کو اپنا سب سے بہترین دوست قرار دیا ہے۔اداکار فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے ننھے بیٹے سلطان خان کی خوبصورت تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔فیروز خان نے بیٹے سلطان خان کی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ میرے ننھے فرشتیکو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔ آج رات یہ 2 سال کا ہو گیا۔اداکار نے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ محمد سلطان خان، اللہ آپ کو کامیاب کرے۔فیروز نے بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں لکھا کہ تم اپنے ڈیڈ کے بیسٹ فرینڈ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں