فواد خان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر

کراچی (جرات نیوز) مقبول اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ قبل فیملی میں نیا اضافہ کرنے والی نومولود کا نام انہوں نے بیا فواد رکھا ہے۔صدف فواد نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ایک صارف نے ڈیزائنر صدف فواد سے ان کے بچوں کی چند خصوصیات و عمروں کے حوالے سے سوال کیا۔انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا عیان 13 برس، بیٹی علینہ ساڑھے چار برس جبکہ چھوٹی بیٹی بیا 6 ماہ کی ہیں۔فواد خان کی اہلیہ نے بچوں کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا انتہائی نرم دل ہے۔صدف نے بتایا کہ علینہ خوبصورت جبکہ بیا باس بے بی ہے۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فواد سے ان کی شادی کو 15 برس بیت چکے ہیں۔خیال رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں، اہلیہ کی جانب سے اداکار کی نجی زندگی کی معلومات جان کر مداح خوش ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں