پاکستان میں کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے

اسلام آباد(جرات نیوز)پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی، کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900سیکم ریکارڈ ہوئی ہے،امریکی ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50فیصد کمی اور ویکسی نیشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے، کورونا کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل اور ویکسی نیشن کروائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں