سائنسدانوں نےکان سے کمپیوٹر کنٹرول کرنے والا آلہ تیارکرلیا

(جرات نیوز)امریکی سائنسدانوں نے کان سے کمپپوٹر اور اس کے آلات کنٹرول کرنے والا آلہ تیار کرلیا ہے۔ اس آلے کو ’ایئرسوئچ‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک قسم کے ماؤس کا کام کرتے ہوئے کمپیوٹر پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس کا پروٹوٹائپ سلیکن سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایک بہت باریک کیمرہ نصب ہے اور جب پہننے والا شعوری طور پر کان کے اندردباؤ ڈالتا ہے تو کیمرہ اس حرکات کو نوٹ کرتا ہے اس کی ہدایات کمپیوٹرتک پہنچتی ہے۔ اس طرح کے سگنل آن اسکرین کی بورڈ تک پہنچتے ہیں اور کانوں کی اندرونی کِلک سے مختلف حروف منتخب کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں