وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہم اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی: (جرأت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے اور یہاں اللہ کے نبی ﷺ کا جھنڈا بلند کریں گے

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ناصرف جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے اہم ترین خطے میں واقع ہے بلکہ اس کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج بھی ہیں اور سب سے بڑھ کر پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کو ماننے والی ایک بہت بڑی فوج ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف راولپنڈی میں منعقدہ ”عالمی یا رسول اللہ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کا یہ مجمع صرف اپنے نبی پاک ﷺ کی محبت میں یہاں موجود ہے۔ آج دنیا میں اللہ کے نبی اور قال قال رسول اللہ کا جو علم پیر نقیب الرحمان نے اٹھایا ہے یہ آخری نبی خاتم النبین ﷺکی محبت کا علم ہے کاجن کے بعد نبوت دروازے بند ہیں آج، دنیا میں جومعاملہ پیر نقیب الرحمن اٹھاکر نکل رہے ہیں،اور وہ نبی ﷺجوبے سرو سامانی کے عالم میں نکلے تھے آج ساری دنیا میں اللہ کے نبی کا جھنڈا بلند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں