دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ39لاکھ 4ہزار841ہوگئی

بیجنگ(جرات نیوز)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 9 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ39لاکھ 4ہزار841ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ33لاکھ91ہزار107 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ89لاکھ96ہزار473 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ70لاکھ 37ہزار129 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ81ہزار556، ترکی میں 53 لاکھ236، روس میں 50لاکھ86ہزار386 اور برطانیہ میں 45لاکھ44ہزار372 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ35ہزار592 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 40لاکھ8ہزار771 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں