لوگوں کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے کورونا ٹیون کی جگہ سورہ رحمن کی تلاوت لگائی جائے‘ یاسر نواز

کراچی (جرات نیوز) معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے موبائل پر لگی کورونا ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگا ئی جائے۔ حال ہی میں یاسر نواز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔ویاسر نواز کے اس مشورے پر جہاں کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یاسر نواز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کردی گئی۔تاہم یاسر نواز نے سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل دیکھنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کی اداکار نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں