ہانیہ عامر کی عاصم کیساتھ بریک اپ سے متعلق ویڈیو وائرل

کراچی (جرات نیوز) اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ اپنے دوست پروڈیوسر عمر مختار کے ہمراہ لائیو ویڈیو سیشن کررہی ہیں جس میں ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ عاصم کو کیوں چھوڑا؟ صارف کا کمنٹ دیکھتے ہی ہانیہ نے فورا عمر مختار سے کہا کہ مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھا جارہا تم سے پوچھ رہے ہیں، اس بارے میں مجھے نہیں معلوم۔ عمر مختار نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میں نے عاصم کو نہیں چھوڑا اور کوئی کسی کو نہیں چھوڑتا، مصروفیات آڑے آجاتی ہیں۔ ہانیہ نے طنز و مزاح والے لہجے میں کہا کہ لوگ ہمارا مذاق نہیں سمجھ رہے ہوں گے اس پر عمر نے جواب دیا کہ پھر میں سچ بتادوں ہاں میں نے چھوڑا ہے۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عاصم اظہر کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں