ای سی سی نے 70 لاکھ افراد کیلئے ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(جرات نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 70 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کیلئے ایک ارب ڈالر کی ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی۔ بدھ کووفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 70لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ویکسین کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں 18 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جبکہ یہ رقم این ڈی ایم اے کو ویکسین کی خریداری کیلئے دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبہ کی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی جبکہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق کنٹرولر جنرل کیلئے ایک ارب 16 کروڑ روپے جبکہ وزارت تعلیم کیلئے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے اورآڈیٹر جنرل کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں