مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(جرات نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی،جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو،دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے۔ جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان پر ٹاؤن شپ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرکل 4 سماعتیں ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں