وزیراعظم عمران خان کو برطانوی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت

اسلام آباد /لندن(جرات نیوز)وزیراعظم عمران خان کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جونسن نے دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلیفون کال کرکے دعوت دی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 8جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، اور وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں