پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (جرات نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں کرسٹو فرالیئس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں