آب زم زم تقسیم کرنے کی ذمہ داریاں روبورٹ کے سپرد

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کو آب زم زم تقسیم کرنے کی ذمہ داریاں اب جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک روبورٹ سنبھالے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سمارٹ روبوٹ زائرین کی نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سماجی خدمات کیلئے مسخر ہو چکی ہے، بالخصوص جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ کے لیے استعمال میں آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس نے سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

دی انڈیپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی خبر کے مطابق حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زم زم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں