ڈائنو سار سے مماثلت رکھنے والے پرندے، ویڈیو وائرل

نئی دہلی:(جرأت نیوز) بھارت میں راہول نامی ڈاکٹر نے گھر کی بالکونی میں بیٹھے پرندوں کی ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین اڑنے والے ڈائنوسار سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے گرے ہورنبل نامی پرندوں کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی، دونوں پرندے جوڑے معلوم ہوتے ہیں جو راہول کے گھر کی بالکونی میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ پرندے اڑنے والے ڈائنوسار سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں اور ان کی اڑان کا انداز میں ڈائنوسار کی طرح ہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین اسے مذکورہ جانور سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

راہول نے 10 جون کو ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’صبح بخیر، ان پرندوں کو پہچانیں جو ہمارے ایک ساتھی ڈاکٹر کے گھر کی بالکونی میں بیٹھے تھے ۔ ایک صارف نے لکھا اگر مجھے اس پرندے کے بارے میں پتا نہ ہوتا تو میں اسے ڈائنوسار ہی کہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں