لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

لاہور(جرات نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ عاقل وزیر نامی ملزم قومی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے تقریبا ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں