وزیراعظم کا اوکاڑہ میں معذور بچی کیساتھ زیادتی کے معاملے پر رشوت ستانی کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ پر تفتیشی افسر کی رشوت ستانی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعے میں تفتیشی افسر کی رشوت ستانی کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کاروائی کی جائے۔وزیراعظم آفس نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں