پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی : پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور قرار عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شئیر کی۔ یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ”الحمد اللہ، اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد دوست احباب، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ جبکہ اداکار حسین حیات خان نے بھی انسٹا گرام پر بھتیجے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” میں چاچا بن گیا ہوں”۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے مداحوں نے دونوں کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ یاسر حسین نے اقرار عزیز کو جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی جسے اقرا عزیز نے قبول کیا تھا جس کے بعد یاسر حسین اور اقرا عزیز28 دسمبر 2019ء میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تھے۔ بعد ازاں مئی 2021 میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں