سر میں بالوں کی جگہ سونے کی چین لگوانے والا ‘ریپر’

مختلف نظر آنے کی چاہ لوگوں سے بعض اوقات ایسے انوکھے کام بھی کرواتی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا جنہوں نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی چینیں پیوست کروالیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ اس کے علاوہ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔ریپر کا اپنے اس مخصوص اسٹائل سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا، میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے اسٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔ یہ میرے بال ہیں، سنہرے بال۔‘
ڈین سور نہ صرف ایک ریپر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 ملین جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کے اس لک کو کافی پسند بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں