برینڈن ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر، ساتھیوں کا گارڈ آف آنر

بیلفاسٹ: زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
35 سالہ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کی صورت میں آخری بار اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، بیٹنگ کے لیے آمد پر ساتھیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آخری اننگز میں وہ 7 رنز بنا سکے۔
ٹیلر نے کہا کہ کرکٹ میں میرا 17 برس کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، میں ملک کی نمائندگی کا موقع دینے پر زمبابوین بورڈ اور سپورٹ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگذار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں