امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

پشاور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا لیکن غیرملکی بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔امریکی خواتین بائیکرز نے ثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ۔ پاکستانی اور غیر ملکی بائیکرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 9 انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز نے حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔
9 امریکی خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کرلیا۔ خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں