پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ

کراچی: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر آئی ٹی اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال آئی ٹی اور آئی شعبے کی خدمات کی برآمدات 445 ملین ڈالر کی تھیں، جب کہ رواں مالی سال آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات 635 ملین ڈالر کی رہیں۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں بہتری آرہی ہے، امید ہے کہ رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات ہدف سے زیادہ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں