بھارت کے ساتھ کرکٹ آگے بڑھانا چاہتے ہیں : عمران خان

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ریاض میں وزیراعظم عمران خان نےسمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں، سعودی قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے ،سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں، پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کےلیے سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں